اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاہے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ،اتحاد کےساتھ چلنے کی ضرورت ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق، چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے ، دونوں رہنماوں نے حکومت سازی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بعدازاں چودھری شجاعت نے اعجاز الحق کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اعجاز الحق نے آکر عزت دی،سب سے بات پارٹی سطح پر ہورہی ہے انفرادی نہیں، ملک کےلئے جو خدمت کر سکے کریں گے، شجاعت نے کہا معیشت ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا چودھری سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، پاکستان کیلئے کون بہتر اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے ضروری ہے ، مشاورت کیلئے تھوڑا وقت مانگ گیا، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو ملکی مفاد کاسوچنا چاہیے،دوستوں سے مشاورت کر کے چودھری شجاعت سے دوبارہ ملاقات کروں گا، تحریک انصاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ابھی ملاقات نہیں ہوئی،ملکی مفاد کا سوچیں گے تو مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
ایجنڈا معیشت ہونا چاہیے،،قومی مفاہمت کیلئے سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا،چودھری شجاعت



















