لاہور:( رپورٹنگ ٹیم)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کی این اے 119میں کامیابی کی خوشی میں لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا گیا ۔
مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مٹھائی تقسیم کی گئی ،کارکن قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔
خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے فیصلہ سنادیا،نواز،مریم کی قیادت میں مسائل حل کرینگے،ن لیگ ہی مقبول ترین جماعت ہے،حکومت بناکر ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے۔
مریم نواز کی این اے119میں کامیابی پر جشن،مٹھائی تقسیم



















