نیویارک (خواجہ فاروق )”مینڈیٹ پر ڈاکہ نامنظور“نیویارک کے ٹائمز سکوائر سمیت واشنگٹن ڈی سی ، ہیوسٹن اور کنکٹی کٹ سمیت امریکہ بھر میں پی ٹی آئی کارکن مبینہ دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،ٹائمز سکوائر پر سب سے بڑا احتجاج کیا گیا،پرویزشاہد ارشاد شیخ فارمسسٹ،شہباز گل،پرویزریاض،امجد نواز،ظفر چیمہ سمیت کارکنوں،اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں،اس موقع پر” مینڈیٹ پر ڈاکہ نامنظور،ساڈا ہتھ ایتھے رکھ کے نعرے لگائے گئے،خطاب کرتے ہوئے شہباز گل،پرویز ریاض،امجد نواز،اکرم ،ظفر چیمہ ودیگر نے کہاعوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنادیا،کسی کو بھی مینڈیٹ چرانے کی اجاز ت نہیں دینگے،امریکہ میں قانون و پالیسی سازوں کو بھی پاکستانی الیکشن پرخدشات سے آگاہ کررہے ہیں ،دھاندلی کےخلاف خاموش نہیں رہیں گے اپنا حق لیکر رہیں گے،دریں اثنا امریکہ بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہاہے بدترین ظلم وجبر کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اظہار اعتماد کیا،جوق درجوق حق رائے دہی کیلئے باہر نکلنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بدترین دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کا سرفہرست رہنا عوامی اعتماد کاثبوت ہے،نتائج میں ردوبدل سازش کے تحت کی گئی،مقصد انتشار پھیلاناہے،پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کاحق دیاجائے،مینڈیٹ تسلیم نہ کیاگیا تو احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا۔
مینڈیٹ پر ڈاکہ نامنظور'امریکہ بھر میں پی ٹی آئی کااحتجاج



















