فلسطینیوں کی جبری بے دخل پر امن معاہدہ معطل کر دینگے:مصر

قاہرہ (مشرق نیوز) مصری حکام نے بتایا ہے کہ قاہرہ نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کو بے گھر کر کے مصر منتقل کیا گیا تو دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ معطل ہو جائے گا.اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ مصری حکام کے مطابق مصری-قطری-امریکی-اسرائیلی حکام کی ملاقات منگل کو قاہرہ میں ہو گی جس میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی وفد میں شین بیت اور موساد کے سربراہان شامل ہوں گے۔اس سلسلے میں مصر کے ایک وفد نے تل ابیب کا دورہ کیا تاکہ رفح کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے بات چیت کی جا سکے۔مصری حکام نے رفح میں متوقع فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا۔