اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ریاست مخالف تقاریر،سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف آئی اے کابلاوا،6فروری کو طلب کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے علیمہ خان کو انسداد دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا،علیمہ خان کےخلاف انکوائری وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر درج کی گئی دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ و دیگر کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کےخلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ،علیمہ خان پر مختلف ریاستی اداروں کو بدنام،فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کاالزام ہے۔
ریاست مخالف تقاریر،علیمہ خان کو ایف آئی کابلاوا،6فروری کو طلبی



















