ن لیگ دفتر جلانے کے کیس میں مراد سعید ،زبیر نیازی اشتہاری

لاہور: (کورٹ رپورٹر) ن لیگ دفتر جلانے کے کیس میںانسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور زبیر نیازی کو اشتہاری قرار دےدیا۔

جج نوید اقبال نے درخواست پر سماعت کی، پولیس نے موقف اپنایاملزموں نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کررکھا ہے،عدالت نے دونوں رہنماﺅں کو مقدمے میں اشتہاری قرار دےدیا۔