پرویز الٰہی” گدھا گاڑی“ کے نشان پر ہی الیکشن لڑینگے،مور کی درخواست مسترد

لاہور: (کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی” گدھا گاڑی“ کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے ، لاہور ہائیکورٹ نے مور الاٹ کرنے کی دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ سنایا،عدالت نے فیصلے میں کہاپرویز الٰہی گدھا گاڑی کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔