امیدواروں کو دھمکایا جا رہا ،حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچاسکے گا،فضل الرحمن

ملتان:(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے فتنے نے ملک کو معاشی نقصان پہنچایا،موجودہ سیاست شرعی طور پر درست نہیں،جے یوآئی امیدواروں کو الیکشن میں بیٹھنے کےلئے دھمکایا جا رہا ہے، طاقت کو نہ للکارا جائے، حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچاسکے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا جے یوآئی کی طاقت کاپوچھنا ہے تو فتنے سے پوچھو جو ختم ہو چکا ، امن نہیں ہو گا تو معیشت بھی نہیں چلے گی، پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا تاکہ معیشت کو زمین بوس کیا جائے، امن ہے نہ معیشت چل رہی ہے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہاکوئی سیاسی جماعت اور پاکستانی ملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، معیشت کو ساڑھے 3 سال باقاعدہ منصوبہ بندی سے گرا یاگیا،مفادات کی سیاست ہے، ہر امیدوار اسمبلی کا ممبر بننا چاہتا ہے، سیاست چالاکی کےساتھ اقتدار تک پہنچنے کا نام نہیں،جب فتنہ تھا تو کہا تھا ملک معاشی طور پر نیچے جا رہا ہے، امن و امان کے قیام کےلئے در در پھر رہا ہوں، ایک سال سے افغانستان کےساتھ حالات خراب ہوئے۔

فضل الرحمن نے کہا جے یو آئی نے امارات اسلامیہ کی حمایت کی تھی، امارت اسلامیہ کےلئے کبھی موقف تبدیل نہیں کیا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل حماس سے نہیں لڑ سکتا، میں نے اسرائیل کےخلاف کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کی، بھارت نے کشمیریوں کا خون بہایا مگر کشمیر حوالے کر دیا گیا، غلام ابن غلام آزادی سکھا رہے ہیں۔