ڈیل صرف شفاف الیکشن،عوام کا غصہ 8 فروری کو نکلے گا: عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے عوام کا غصہ 8 فروری کو نکلے گا،9 مئی واقعات پر نگراں وفاقی حکومت کی نگرانی میں تحقیقات کو نہیں مانتے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا9مئی واقعات پر کوئی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی،نگراں حکومت ،اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں، جب تک جی ایچ کیو، جناح ہاو¿س و دیگر تنصیبات کی سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کرنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا حقائق سامنے نہیں آسکتے،جلاو¿ گھیراو¿ کرنے والوں کو پکڑا جائے لیکن پہلے آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا80 فیصد فوج پی ٹی آئی کےساتھ ہے جو مرضی کر لیں، انتخابی نشان لے لیں پی ٹی آئی کوہرا نہیں سکتے، ایسی پری پول دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، انہوں نے 8 فروری کو بھی دھاندلی کرنی ہے، دھاندلی کے باوجود ضمنی انتخابات ہارنے پر پی ٹی آئی کو فیلڈ نہیں دے رہے،میرا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے، عوام کا غصہ8 فروری کو نکلے گا۔

عمران خان نے کہامیری ایک ہی ڈیل ہے صاف و شفاف انتخابات کرائیں اور جمہوریت لائیں، نواز شریف کے جلسوں میں تو کوئی آ نہیں رہا، جلسوں میں پی ٹی آئی کے نعرے لگ رہے ہیں،جیل سے حق رائے دہی کے استعمال کےلئے پوسٹل بیلٹ کےلئے اپلائی کر دیا۔