ننکانہ صاحب :(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہاہے میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیراعظم تھا، کیا دشمنی جو ہتھکڑیاں لگائیں، کیا کوئی کہہ سکتا ہے آج کا پاکستان نوازشریف کے 2017 سے بہتر ہے؟ عوام کو تکلیف میں دیکھ کر جتنی تکلیف ہوتی ہے بیان ہی نہیں کرسکتا، ملک کا حشر نوازشریف کے جانے کے بعد ہوا، نظام کو بدلیں گے، میرے دل کو سکون تب ملے گا جب آپ کو نوکریاں ملیں گی، گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے، (ن) لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے تاریخ یاد رکھے گی۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا جلسے میں شریک لوگوں کے جذبے کو داد دیتا ہوں، اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، مجھے آپ سب پر بہت پیار آرہا ہے، ننکانہ صاحب نے جلسے جیسا منظر کہیں اور دیکھا ہے؟ لاہور سے موٹر وے پر آیا ہوا اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے، موٹر وے میں نے 2017 میں بنائی تھی اگر میری حکومت نہ جاتی تو موٹر وے کراچی تک پہنچ چکی ہوتی لیکن ملک کے مخالفین نے موقع نہیں دیا لیکن پھر بھی میری ہمت نہیں ٹوٹی، مجھے بتائیں آپکو مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ نوازشریف نے تو 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، دہشت گردی کس نے ختم کی؟ شہر کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ نتیجہ ملا ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنا کر جیل بھیج دیا، ملک بدر کر دیا گیا، کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں؟ ۔
سابق وزیراعظم نے کہا ڈالر، چینی، روٹی سب مہنگی ہوگئی ،سب کچھ کیوں اور کیسے ہوا؟ پاکستانیوں کو اتنی تکلیف میں کیوں ڈالا گیا؟ آپ کو تکلیف میں دیکھ کر مجھے جتنی تکلیف ہوتی ہے بیان ہی نہیں کرسکتا،میرے دل کو سکون تب ملے گا جب آپ کو نوکریاں ملیں گی، گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہامیں کوئی امپورٹڈ نہیں ،مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھے اگر (ن) لیگ کا دور چلتا رہتا اور 5 جج بیٹے سے تنخواہ لینے پر نہ نکالتے تو دعویٰ کرتاہوں ایک بھی شخص ننکانہ صاحب میں بےروزگار نہ ہوتا، سکول ہوتا، یونیورسٹی ہوتی، روزگار ہوتا، لوگ خوشحال ہوتے، آٹا سستا ہوتا، بجلی کی قیمت کم ہوتی۔ قائد (ن) لیگ نے کہالوگ بجلی و گیس کے بل، مہنگائی سے پریشان ہیں، پاکستان کا حشر میرے جانے کے بعد ہوا ،نظام کو بدلیں گے، قائد (ن) لیگ نے کہا ہمارے دور میں گوادر ایئرپورٹ، بندرگاہ، کراچی میں امن، ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، گرین، ریڈ اورنج لائن بسیں و ٹرینیں چلانے کے جرم میں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنادی گئیں، مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ یہی دشمنی تھی کام کرنا۔
نوازشریف نے ننکانہ صاحب کے عوام کو ہسپتال، تعلیم و بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہادل کاہسپتال ،سڑکیں بنائیں گے، گرلز اینڈ بوائز کےلئے ڈگری کالج بنے گا،سید والا کو ماڈل سٹی کا درجہ دیا جائے گا،بچوں کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بناکر دیں گے، شہر کو ماڈل سٹی بناکر چھوڑیں گے وہ کام کر کے جائیں گے جو تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے، نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے، میں وہ نہیں جو یوٹرن ”لے لے کر کیا کرایا“ کچھ نہیں صرف قوم کو تباہ کردیا۔
سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہانواز شریف میڈاِن پاکستان لیڈر اور ہاں عوام کا لاڈلہ ہے،کوئی امپورٹڈ فتنہ نہیں ، ننکانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا،مقبولیت کے بہت دعوےدار تھے، نواز شریف نے آپ کو جعلسازی سے نہیں نکالا، آپ نے خود اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری ، آپ رونا دھونا کر کے کسی کو الزام نہیں دے سکتے، اپنی جماعت کو ختم کرنے کی ذمہ داری آپ پر ہے۔
مریم نواز نے کہا9 نہیں 28 مئی والے ہیں، نواز شریف تو پہلے تھا ہی نہیں تو پھر مقابلہ کیسا؟ بات چلتی ہے نواز شریف لاڈلہ ہے ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے مگر عوام کا ہے، نواز شریف میڈاِن پاکستان لیڈر ہے،ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد نہیں، 150روپے کلو چینی ،بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، نواز شریف کو خدمت کا موقع دیں ،دنوں میں مسائل حل کریں گے اتنے ووٹ دینا نواز شریف کو کسی اور بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپے لگانا ہے، مجھ سے وعدہ کرو 8 فروری کو کوئی گھروں میں نہ بیٹھے،اہل لوگوں کو ووٹ دیں تاکہ آپ کی قسمت بدلیں اور مشکلات کا ازالہ کر سکیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















