غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں بدترین بمباری،درجنوں فلسطینی شہید،حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے دوران دھماکوں میں 24 صہیونی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح سمیت خان یونس کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں و دیگر رہائشی علاقوںکو نشانہ بنایا، ہسپتالوں کے اطراف بھی شدید بمباری کی گئی،مزید درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے،شہدا کی تعداد25ہزار سے متجاوز کرگئی،اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روکدیا ۔
ادھر ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوںوزیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں24فوجی مارے گئے،فوجی ترجمان نے کہاحماس کے ٹھکانوں و تباہ حال انفرا سٹرکچر کو ڈھا کر ”بفر زون“ قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیںاچانک دھماکوں سے عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
غزہ، بمباری،درجنوں شہید،بارودی سرنگ دھماکے،24اسرائیلی فوجی جہنم واصل



















