لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر اعظم وصد ر ن لیگ شہباز شریف نے میٹرو بس کو قصور تک توسیع دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اگر عوام نے نوازشریف کو 8فروری کو دوبارہ منتخب کیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، عوام نے شیر پر دوبارہ مہر لگا کر ملک سے غربت ، بیروزگاری کاخاتمہ و خوشحالی کا دوبارہ آغاز کرنا ہے ،پانی کی بات وہ کرتے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا، یہاں تو پانی بھی ملتا ہے اور کھانا بھی ۔
این اے 123میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا جب نوازشریف نے شہر میں میٹرو بنائی تھی تو بڑی مخالفت کی گئی ، کسی نے جنگلہ بس کہا ، کسی نے کہا یہ تو نیچے چلتی ہے اوپر کیسے چلے گی ،طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے لیکن 8سال سے میٹرو چل رہی ہے ، عوام سے وعدہ ہے میٹرو کو قصور تک لے کر جائیںگے۔
شہباز شریف نے کہا نوجوانوں کوکس نے لیپ ٹاپ دئیے ، کون تھا جس نے تعلیمی وظائف دئیے ،کس نے صوبے میں پی کے ایل آئی بنایا جہاں گردے و جگر کا علاج ہوتا ہے ،کون تھا جس نے سرکاری ہسپتالوںمیں مفت ادویات دیں ،ن لیگ دور میں ہر ہسپتال میں غریبوںکےلئے مفت ادویات فراہم کی جاتی رہیں ،آپ بتائیں کون تھا جس نے صوبے کو برباد کرنے کی کوشش کی ،عوام کےلئے مفت ادویات تک بند کر دیں۔
صدر ن لیگ نے کہامیں آپ کو بتانے آیا ہوں 8فروری کو اگرآپ نے نواز شریف کو دوبارہ ووٹ دے کر وزیر اعظم بنایا تو وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ نوجوانوںکو لیپ ٹاپ دیںگے ،تعلیمی وظائف دیںگے ،مفت ادویات مہیا کریںگے،عوام نے 8تاریخ کو پاکستان کی قسمت بدلنی ہے تو شیر پر مہر لگائیںمشیر پر مہر لگا کرغربت ،مہنگائی کا خاتمہ ،خوشحالی کا دوبارہ آغاز کرناہے ۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















