سینئر اداکار ساجد حسین آئی پی پی کے قافلے میں شامل

کراچی:(بیورورپورٹ)سینئر اداکار ساجد حسین استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ بن گئے،آئی پی پی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسین کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسین نے کہا انتشار و تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے،نوجوانوں،ملک کیلئے کچھ کرنا ہوگا،محمود مولوی نے کہاساجد حسین شوبز و صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں،پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔