ق لیگ نے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے ”پتے “شوکردئیے

لاہور ،گجرات:(اپنے نمائندے سے،بیورورپورٹ)ق لیگ نے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے ”پتے “شوکردئیے،قومی اسمبلی 18 ،پنجاب میں صوبائی اسمبلی کےلئے 36 ٹکٹیں جاری کی گئیں۔

خیبرپختونخوا 5 ، بلوچستان 4،سندھ کی صوبائی اسمبلی کےلئے 12 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے،سالک،حسین الٰہی،طار ق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے،صوبائی امیدواروں میں طارق حسن،ارشد علی،شکیل روشن،خان افضالی،ولی داد ودیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ق لیگ چودھری سالک نے کہان لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ ختم ہو چکا، شہباز شریف نے ہر معاملے میں بے حد تعاون کیا،ن لیگ کا گجرات میں اپنے ساتھیوں کو ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنا ہے، مدمقابل امیدواروں کو ٹکٹ نہ دےکر ن لیگی قیادت نے عزت دی،الیکشن میں تاخیرممکن نہیں، عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔