الیکشن کمشنر کا پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس، مقدمہ درج

لاہور: (اپنے نمائندے سے،کرائم رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ،مقدمہ 10نامعلوم افراد کےخلاف درج کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دےدیا ۔

دوسری جانب پی پی 162میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ تھانہ ستو کتلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ منظر عباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا ، مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور آفس میں موجود 50ہزار مالیتی 30 کرسیاں ،ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔