بہاولنگر:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سربراہ ضیا لیگ اعجاز الحق نے کہا ہے پہلی بار ہو رہا ہے وزیراعظم پہلے چن لیا گیا الیکشن بعد میں ہوں گے۔
اعجازالحق نے جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے سربراہ اجمل قادری کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قومی یکجہتی کے نام سے اتحاد قائم کردیا، اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک حمایت یافتہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ایک پارٹی کے لیڈر کو مکمل حکومتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا چاہئے، نوازشریف اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، نظر آرہا ہے آنے والی حکومت پی ڈی ایم کا سیکنڈ پارٹ ہوگا۔
وزیراعظم پہلے چن لیا گیا الیکشن بعد میں ہوں گے: اعجاز الحق



















