ملکی ترقی کیلئے 10 سالہ معاشی پلان تیار کرینگے،حمزہ شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعلیٰ ومرکزی رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے اعلان کیاہے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے 10 سالہ معاشی پلان تیار کریں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز نے کہا الیکشن میں ملکی تقدیرکا فیصلہ ہونا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردیں، غریب بجلی، گیس کا بل جمع کرائے یا بچوں کی فیسیں دے؟ ڈالر297 روپے تک جا پہنچا ، نوازدور میں آٹا 35 روپے کلو ملتا تھا،بانی پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ، کسی کو ایک گھر نہیں ملا بلکہ غریبوں کے گھروں کو گرایا گیا، دنیا سے قرض مانگنا کوئی عزت والا کام نہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے نوازشریف نے بنائی۔

حمزہ شہباز نے کہا بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، شہبازشریف نے کہا تھا سیاست تو ہوتی رہتی ہے مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں گے، بجلی کا یونٹ 27 روپے کا ہوچکا ، بلوچستان میں دوبارہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں،مخالفین نواز،شہبازکےخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ کرسکے، صاف چلی، شفاف چلی کا نعرہ لگانے والوں نے توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ دیئے، 8 فروری کون لیگ کامیاب ہوگی۔