سانحہ 9مئی،عمران،قریشی ،پرویزالٰہی،مراد سعید، حماد اظہرسمیت 51 ملزموں کی جائیدادیں ضبط

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے گوجرانوالہ کینٹ پر 9مئی کو حملے اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ملوث عمران،قریشی ،پرویزالٰہی،مراد سعید، حماد اظہرسمیت 51 ملزموں کی جائیداد یںضبط کرنے کاحکم دےدیا۔

عدالت نے ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملوث 51ملزموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم پر ملزموں کے گھروں ،شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردئیے گئے،مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

ملزموں میں فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز ،ظفر چیمہ،یاسمین راشد، اعجاز چودھری بھی شامل ہیں۔