لاہور(اپنے نمائندے سے)نمائندہ خصوصی وزیراعظم وچیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے انصاف کا ترازو سب کےلئے برابر ہونا چاہیے،سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو ضرور سزا دینا آپ کی ذمے داری ہے،حج ایک لاکھ روپے سستا ہو گیا، ریگولر سکیم کےلئے کوٹے سے زائد درخواستیں آئیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا افسوس 76سالوں میں نظام انصاف بہتر نہ ہوسکا ،9مئی کے مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ،انصاف کا نظام زمین بوس ہو چکا ، چیف جسٹس نچلی سطح کی عدالتوں میں اصلاحات لائیں۔
نمائندہ خصوصی وزیراعظم نے کہاپاکستان ریاست مدینہ کی اساس پر قائم ہوا،مال سے زکوٰة نکالیں تو کوئی مانگنے والا نظر نہیں آئے گا، فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر کے گھر تباہ ہو رہے ہیں،دشمنی کرنے والے کو کھلا چھوڑنے کے بہت تجربات دیکھے ۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاامید ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئے گی، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں الیکشن کرائیں گے، جب دونوں حضرات کہہ رہے ہیں تو یقین کرنا چاہیے،عالم اسلام کی کوئی فوج ہو تو فلسطین اسرائیل جنگ میں جانا چاہیے، قطر میں جنگ بندی کےلئے مذاکرات جاری ہیں، مثبت بات سامنے آئے گی۔
جعلی خبروں،افواہ سازی سے گھر تباہ، انصاف کا ترازو سب کےلئے برابر ہونا چاہیے،طاہر اشرفی



















