پشاور (بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت، پی ٹی آئی نے اے این پی ،پی پی کو مذاکرات کی دعوت دےدی۔
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا پیپلز پارٹی، اے این پی کو بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا پی ٹی آئی کابھی ہے،اے این پی کو چاہیے سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔
معظم بٹ نے مزید کہا پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کےلئے موثر پیشرفت ہو گی۔
پی ٹی آئی نے اے این پی ،پی پی کو مذاکرات کی دعوت دےدی



















