سب جعلی پھر بھی حلال،پی ٹی آئی کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا،مریم نواز

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازنے پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے کو الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پرحملہ قرار دیتے ہوئے کہا متنازع جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا گونج ہے پی ٹی آئی کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا،جعلی و فراڈ انٹرا پارٹی الیکشن کو حلال قرار دےدیاگیا ،فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے ،ووٹرز، لسٹیں، الیکشن کمشنر نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال ؟۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہالیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں،2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ،قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔