راولپنڈی (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے الیکشن عمل داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لے،عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپی ٹی آئی امیدوار پرامن رہیں، سخت حالات کے باوجود امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے،نوازشریف صرف بانی پی ٹی آئی نہیں کسی اور کو بھی الیکشن نہیں لڑنے دے رہا، آئین کے مطابق بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاجیت بلے کی ہوگی، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی،پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے بند ہیں،ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، کسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ نہیں چاہتا پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے۔
عدلیہ الیکشن عمل داغدار کرنے پرسوموٹونوٹس لے، بیرسٹر گوہر



















