اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل روک دیا

اسلام آباد :( )ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سوال کیا اب تک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے؟ وکیل نے بتایا 27 گواہان میں سے 25 کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ۔

عمران خان کے وکیل نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا پہلے نوٹس ہوں گے۔

عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا اور عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی آئندہ سماعت تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔