گڑھی خدا بخش (مشرق نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے 10 نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کیلئے 300 یونٹ تک بجلی، علاج مفت، 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، 5 سال میں تنخواہیں دگنا، یکساں معیاری تعلیم کے منصوبے پیش، سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ کسان، بینظیر انکم سپورٹ، یوتھ کارڈ متعارف کرایا جائےگا، تمام ڈویژنز میں یوتھ سینٹرز قائم کریں گے، پیپلز پارٹی پرانی سیاست کو دفن کردیگی، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، کچھ قوتوں نے سوچا بینظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پیپلز پارٹی کو ختم کردیں گے، ملک کو صرف پیپلز پارٹی بچا سکتی ہے، ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، ابھی بھی بعض لوگ کچھ اور لوگوں کے کندھوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی پر مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا 18 مہینے اتحادیوں کےساتھ حکومت کی اور خارجہ سطح پر کام کر کے دکھایا، جمہوریت، مہنگائی کے طوفان، دہشت گردی روکنے میں اتحادیوں کی کوئی دلچسپی نہیں تھی اب فیصلہ کرلیا سابق اتحادیوں سے راستہ الگ کررہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا الیکشن تاریخ آگے بڑھاتے نہ کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں، ڈٹ کر لڑیں گے اور جتیں گے،کچھ قوتوں نے سوچا بےنظیر کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیپلز پارٹی بدستور قائم ہے، الیکشن لڑنا جانتے اور تیار ہیں، چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہابھاگنے والوں میں سے نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کےلئے پیغام ہے آئیں اور الیکشن لڑیں، کچھ جماعتیں اب بھی کسی اور کے کندھوں پر سیاست کررہی ہیں، پرانے سیاستدان پرانی سیاست کررہے ہیں مگر پیپلز پارٹی نفرت کی پرانی سیاست کو دفن کرے گی،حکومت بنی تو غریبوں کےلئے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، ہر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، 5سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی، غریبوں کو 30لاکھ گھر بناکر دیں گے،یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سال تک مالی امداد دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورے ملک میں صحت کا مفت نظام متعارف کرائیں گے، ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک کھولیں گے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ بھی لائیں گے،بھوک مٹاو پروگرام کے ذریعے غربت ،بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے، مستقبل نوجوانوں کا ہے، وفاق کو بچانے والی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاجمہوریت بہترین انتقام ہے، بھگوڑے آمر کو ملک سے باہر نکال کر انتقام لیا، وقت آگیا عوامی راج قائم کرنے کیلئے وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں،3نسلوں سے بیروز گاری ،غربت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں،میڈیا پر چلنے والے ڈرامے کا جواب عوام 8 فروری کو ”تیر“ پر مہر لگا کر دیں گے،مہنگائی، بیروزگاری، غربت ،دہشت گردی کے مقابلے کیلئے آپس کی لڑائیاں چھوڑنا پڑیں گی،بلاول بھٹو نے کہا بڑے مل مالکان کی بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے،تمام مزدوروں کو بےنظیر مزدور کارڈ میں رجسٹرڈ کرائیں گے، یوتھ سینٹرز میں لائبریری، سپورٹس اور کلچرل سہولتیں ہوں گی،پیپلز پارٹی کے لیڈرز ،کارکن الیکشن کی تیاری پکڑ لیں، دما دم مست قلندر ہوگا آپ نے مجھے جتوانا ہے، مجھے اکثریت چاہیے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















