لاہور( اپنے رپورٹر سے)صد ر ن لیگ و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے 8فروری کو پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے ،بھرپور تیار ی ہے،پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ،قائد ن لیگ کاسنہرا دور واپس آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میںپارلیمانی بورڈ کے 16ویں اجلاس میں خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹر ویوز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پارٹی قائد نواز شریف ، مریم نواز ، اسحا ق ڈار، حمزہ شہباز، احسن اقبال، رانا ثنا ،ایاز صادق،سعد رفیق ،جاوید لطیف، مریم اورنگزیب و دیگر بھی موجود تھے ، نواز شریف کاگلہ خراب ہونے کی وجہ سے شہباز شریف نے امیدواروں سے خطاب کیا۔
صدر ن لیگ نے کہاکے پی سے آنےوالی بہنوں ،بھائیوں کو پارٹی قائد نواز شریف کی طرف سے ، اپنی اور سارے پارلیمانی بورڈ کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں،21اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے میںکے پی کی شرکت دیدنی ومثالی تھی،آپ سب کے بھرپو رتعاون اور مدد سے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کسی بھی ملک میں امن و استحکام ہوگا تو ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوگا اگر امن ،استحکام نہیں ہوگا کہاں کی ترقی او رکہاں کی خوشحالی ،نوازشریف نے اپنے دور میںریکارڈ ساز کام کیے، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کاخاتمہ کیا، صرف دوست ہی نہیں ،سیاسی مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں،صدر ن لیگ نے کہاپشاور میں بی آر ٹی پشاور کا جو حشر ہو اگر خیبر پختونخوا میں بھی نواز شریف کی لیڈر شپ میسر ہوتی تو بی آر ٹی کا منصوبہ اسی طرح تکمیل کو پہنچتا جس طرح اورنج لائن اورمیٹر و بسز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے اگر آپ دل و جان کےساتھ خیبر پختونخوا کے انتخابات میں اپنا حصہ ڈالیں گے تو نواز شریف کا سنہرا دور ابھر کر سامنے آئے گا اورپاکستان ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوگا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















