اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
گوہر خان نے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا ،درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، کارکنوں ،رہنماوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاپی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں،انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے،پی ٹی آئی کو انتخابی عمل میں بلاتفریق شرکت کی اجازت کے احکامات دیئے جائیں۔
پی ٹی آئی کالیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع



















