اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ اپنے نمائندے سے) انتخابی سرگرمیاں تیز، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ این اے 49 اٹک ون سے پہلے امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شہبازشریف، آصف زرداری، سراج الحق، علیم خان سمیت اہم سیاسی رہنماﺅں نے نامزدگی فارم حاصل کرلئے۔
سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے این اے 123، 242، پی پی 158، امیرجماعت اسلامی سراج الحق این اے 6 دیر لوئر، سابق صدر آصف زرداری این اے 207 نوابشاہ، یوسف رضا گیلانی این اے 148، رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود این اے 128، یاسمین راشد پی پی 174، میاںاسلم اقبال نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ ہمایوں اختر، مصطفی کمال، نذیر احمد چوہان، رانا مبشر اقبال، شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنما بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےلئے بھی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی شروع ہے، مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتیں ترجیحی لسٹ 22 دسمبر تک جمع کراسکتی ہیں، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔ 24 سے 30 دسمبر کے دوران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 3 جنوری امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کےخلاف اپیلوں کےلئے مختص ہے، 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہوگا،11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کےلئے آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے، امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے، 8 فروری کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے امیدواروں، پولنگ ایجنٹس کےلئے 80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، تمام پبلک آفس ہولڈرز، نگران حکومت پرانتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم چلاسکیں گے، سرکاری خرچ پر انتخابی مہم چلانا ممنوع ہوگا،ترقیاتی سکیموں پر پابندی ہوگی، ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیاسیاسی جماعتیں عوام کے حقوق، آزادی کو سربلند رکھیں گی، نظریہ پاکستان، ملکی خودمختاری،سالمیت اور سلامتی کیخلاف کوئی بات نہیں ہوگی، عدلیہ کی آ زادی، خودمختاری کا احترام کیاجائے گا، افواج پاکستان کی شہرت و تضحیک کا پہلو نہیں نکالا جائیگا، سیاسی جماعتیں، امیدوار، ایجنٹس، اخلاقیات اور امن وعامہ کو برقرار کھیں گے، کسی بھی شخص کو الیکشن سے دستبردار کرانے کےلئے تحائف ،رشوت دینے یا ترغیب دینے سے گریز کیا جائے۔ پولنگ کے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹس خواتین کو دینے کے پابند ہوں گے۔ پولنگ، انتخابی مہم کے دوران تشدد کی ترغیب نہ دی جائے، ہر پولنگ پوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا جا سکے گا۔
علاوہ ازیںالیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے احکامات جاری کردئیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو مراسلے ارسال کردئیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا آئین و قانون کے تحت ڈپٹی کمشنرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، حکومت چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔
مزید برآںالیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہاحلقہ بندیوں پرچند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں،صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا اضلاع کی سیٹوں کے تعین کےلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے، کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو نظرانداز کیا جاتا ہے، اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو ضلع کو ایک سیٹ دیدی جاتی ہے، اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















