غزہ،تل ابیب،نیویارک (مشرق نیوز)فلسطین میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 3 ہزار 714 فلسطینی طالب علم شہید ہوچکے ہیں،فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 ہزار 714 طالب شہید ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار 700 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں،وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں شہید طالب علموں کی تعداد 3 ہزار 679 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 35 طالبعلم اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کےساتھ یا اس کے بغیر حماس کےخلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا، اس مرحلے پر جنگ بندی پر اتفاق کرنا ایک غلطی ہوگی،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کوہن نے کہا ہے اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، چاہے بین الاقوامی حمایت ملے یا نہ ملے، موجودہ مرحلے پر جنگ بندی حماس دہشت گرد تنظیم کےلئے تحفہ ہو گی اور اس سے اسرائیل کی آبادی کو دوبارہ خطرہ لاحق ہو گا، غزہ میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے ہسپتالوں میں ویکسین ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ایک اور بڑی تباہی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اعلان غزہ میں میں خبردار کیا گیا ہے بچوں کےلئے بمباری کے جاری ماحول میں صحت و علاج کے دیگر مسائل میں یہ چھوٹی عمر کے بچوں کےلئے ایک اور بڑا چیلنج درپیش ہو گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کرلی،عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز نے پیغام دیا ہے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی،ہیکرز کی جانب سے کہا گیا ہے یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہوگا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
دنیا ساتھ دے یا نہ دے، حماس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے : اسرائیل



















