سلامتی کونسل میں امریکہ کا وار،غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

غزہ،نیو یارک ،واشنگٹن،انقرہ (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی،غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی و فضائی حملے جاری،اب تک شہداءکی تعداد7ہزار سے متجاوز ہو گئی دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے ادھر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیںتفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، اب تک شہادتوں کی تعداد 17ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، شہید ہونے والے افراد میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے انکشاف کیا ہے اسرائیل کو توقع ہے فوج جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں 3 سے 4 ہفتوں میں اپنا فوجی آپریشن ختم کر دے گی،نیوز سائٹ کے مطابق اسرائیلی اہلکار نے کہا جنگ کا زیادہ شدت والا مرحلہ مزید 3 سے4 ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے،اس حوالے سے سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں ”اہم پیش رفت“کی ہے لیکن جنوبی پٹی میں خان یونس میں آپریشن، جہاں اسرائیل کا خیال ہے حماس کی کمانڈ سینٹر قیادت قائم ہے میں آپریشن ابھی ابھی شروع ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی،سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 15 میں سے 13 ووٹ پڑے، برطانیہ ووٹنگ کے عمل سے باہر رہا، امریکہ کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر متحدہ عرب امارات نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے حماس کی بربریت کبھی بھی فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا ءکی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں،غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے، ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ کون غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے،امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کےلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی مو¿قف اپنایا، امریکہ نے ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مددکی ہے۔