نواز، خٹک ،ترین تووڑ گئے باقی کو عوام دیکھ لیں گے: شیر مروت

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں پی ٹی آئی کاورکرز کنونشن،9مئی کو جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے انتخابی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا15 دسمبر کو پشاور،22دسمبر وزیرآباد اور 24 کو جھنگ میں عوامی پنڈال سجائیں گے، تمام کارکنوں،عوام کو جلسے میں پہنچنا ہے،شیر افضل مروت نے کہا عوام نے ان کے پروگرام کو وڑنے کی قسم کھالی ایک پروگرام سے اندازہ ہوگیا اب سب کچھ نہیں چل سکے گا، خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے اور اب منتیں کررہے ہیں،جو کہتے تھے پی ٹی آئی ختم ہوگئی وہ کنونشن دیکھ لیں،انصاف کا معیار ہے عدالتوں سے اشتہاریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور نواز شریف دندناتا پھر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے مزید کہانواز شریف نے40 سالوں سے عوام کا خون چوسا ، نواز شریف کی اپیلیں روزانہ سماعت کیلئے مقرر ہورہی ہیں لیکن لیڈر کی اپیلوں کی تاریخ ہی نہیں دی جارہی ، تمام فیصلے انصاف سے بالا تر قانون کے منافی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے، قانون کو پیروں تلے روندنے والوں کو پی ٹی آئی سے خطرہ ہے،شیر افضل مروت نے کہا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں فروری میں برفباری ہوگی الیکشن نہیں ہوسکتے، دراصل کنونشن دیکھ کر ڈر گئے مگر کہاں تک بھاگیں گے کیونکہ عوام نے اب چھوڑنا نہیں ،وزیراعظم کا دعویدار کیا ایک ہی جلسی کرسکا، بلال بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے۔