عمران کو نہ نکالتے تو فوجی کے ذریعے 2028 تک حکومت بنالیتے، زرداری

کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر وشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا ہے عمران کو نہ نکالتے تو فوجی کے ذریعے 2028 تک حکومت بنالیتے،پی ٹی آئی حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، مجھے یقین ہے 8 فروری کو الیکشن ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا تھا نہ نکالتے تو فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کراکے 2028 تک حکومت بنا لیتے، عمران خان ملکی معیشت کے دشمن تھے،پی ٹی آئی حکومت میں 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی، 6 وزارتیں کیوں لیتا میرے پاس میجورٹی تھی، 6 وزارتوں کا کس نے کہا، ضروری نہیں نام لوں۔

سابق صدر نے کہاجنرل فیض ،باجوہ کی سوچ مختلف تھی، پی ٹی آئی حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی، مجھے کہا گیا ملک سے باہر جاﺅاورباقی پیپلز پارٹی 6 وزارتوں کے بدلے پی ٹی آئی سے مل کر الیکشن لڑے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنے پر تمام جماعتیں متفق تھیں اگرعدم اعتماد نہ کرتے تو حالات بہت بدتر ہوتے پھر ایک کلو دودھ کےلئے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔

آصف زرداری نے کہا شہباز شریف کے پاس نمبر زیادہ تھے، شہباز شریف کو کہہ سکتا تھا سندھ کی جماعتیں میرے ساتھ ہیں، شہباز شریف سے متاثرتھا صبح 6 بجے اٹھ کر کام کرتا ہے، شہباز شریف کو کافی چیزیں کہیں لیکن میری باتوں پرعمل نہیں کیا،سابق صدر نے کہا انتخابی مہم شروع کردی ،ہر جگہ جانا ہے، پیپلز پارٹی کا ورکر بہت مختلف ہے اگر میں بھی بیرون ملک بھاگ جاتا تو ورکرز کو کیا بولتا،یقین ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔