بڑی پیشرفت،اسرائیل ،حماس جنگ بندی معاہد ے کے قریب

غزہ،تل ابیب،ریاض،نیویارک،بیجنگ(مشرق نیوز)اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ،لنبانی سرحد پر گولہ باری،صحافیوں سمیت متعدد افراد شہید ،سعودی عرب نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کامطالبہ کردیا،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دےدیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل فورسزکی جانب سے جنوبی لبنان میں کفار کلی میں رہائشی علاقوں پراندھا دھندگولہ باری کی گئی ، غزہ میں پناہ گزین کیمپ،گھر کو نشانہ نشانہ بنایا گیا،صحافیوں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔


ادھر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہااپنا موقف قطری بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ، اسرائیل کےساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کو محدود کیا جائے گا،معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

قطری وزیراعظم نے کہا کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں ،فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا،ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے،انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہایرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت جاری ہے، جلد اچھی خبر ملے گی،معاہدے پرزیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

قبل ازیںاسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کےلئے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی ،وزیراعظم نیتن یاہو بھی مغویوں کے اہل خانہ سے ملے،نیتن یاہو نے کہا مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمہ داری ہے جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے ،لڑائی بند نہیں کریں گے،یقینی بنائیں گے غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے تمام ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور فروخت بند کریں،سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر غزہ میں جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں ، تمام ممالک غزہ کی تباہ کن صورتحال کو سنجیدہ لیں،غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، دونوں فریق بات چیت کے تحت مسئلے کا حل نکالیں، غزہ میں حملے فوری بند کئے جائیں۔

علاوہ ازیں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے،غزہ تنازع میں شریک دونوں فریق تنازع کا حل بات چیت سے کریں، دونوں فریقین عام ،نہتے شہریوں پر حملے بند کریں،مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے روکا جائے۔