اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے ن لیگ کےساتھ ملکر چلنے کافیصلہ کرلیا،پیپلز پارٹی کےخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے۔
سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن سے ملاقات کےلئے رہائشگاہ پہنچے،سیاسی معاملات، انتخابات، مسئلہ فلسطین و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہانواز شریف نے تنظیمی شہدا کےلئے دعائے مغفرت کی،مستقبل میں ن لیگ کےساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیا، مفاہمت، ایڈجسٹمنٹ کےساتھ بڑھیں گے، باقی جماعتوں سے بھی رابطے میں رہیں گے،توانائیاں ملک کےلئے استعمال کرنے پر اتفاق ہوا۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاپیپلز پارٹی کےخلاف کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، پیپلز پارٹی سے ارینجمنٹ نہ بھی ہوا تب بھی انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے،بزرگ ،بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے، ملک کےخلاف ابھی بھی سازشیں اور فتنے موجود ہیں، باہمی اختلافات کو ایک دوسرے کےخلاف استعمال کرنا بہتر نہیں۔
فضل الرحمن نے کہاماضی میں بھی کہا گیا اگر اکثریت نہ ملی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے، کسی بھی پارٹی کو حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے،الیکشن کمیشن تک پیغام پہنچ گیا ،گفتگو کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ،چاہتے ہیں ملک کو اچھی معیشت دیں، پی ٹی آئی میری نظر میں پارٹی ہی نہیں ،تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں،فلسطین کےساتھ ہیں،اگلے جمعہ کو پھر سے یوم فلسطین منائیں گے۔
ن لیگ کےساتھ ملکر چلنے کااعلان،پی پی کےخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرینگے،فضل الرحمن



















