غزہ، تل ابیب، لندن، جوہانسبرگ (مشرق نیوز) اسرائیل کو ہزیمت، بری فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، افسر سمیت 5 فوجی جہنم واصل، سفاکانہ اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز، ہسپتالوں کا گھیراﺅ، لاشوں کے ڈھیر، غزہ کا دوسرا بڑا ہسپتال القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیرفعال، تل ابیب میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا غزہ میں حماس کےساتھ ہونےوالی زمینی لڑائی میں مزید 5 فوجی مارے گئے، افسر بھی شامل ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہلاک ہونےوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
ادھر اسرائیلی بمباری میں مزید سینکڑوں فلسطینی نشانہ بنے، سفاکانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں موجود ہسپتالوں کا گھیراو کر رکھا ہے، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، ہلال احمر فلسطین نے کہا الشفا کے بعد غزہ کا دوسرا بڑا ہسپتال القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیرفعال ہوگیا، طبی عملہ بدترین حالات میں زخمیوں کے علاج کی کوشش کررہا ہے۔ دوا، پانی، کھانے سے محروم ہسپتالوں میں صورتحال بھیانک ہوچکی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال سے رابطہ منقطع ہوگیا، غزہ میں پھنسے ہر فردکی حفاظت کیلئے شدید خدشات، ہیں ہسپتالوں اور بچوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔
دریں اثنا غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے ہونے والے احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ برطانیہ کے ڈاکٹرز نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور بمباری رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، احتجاج میں موجود خاتون ڈاکٹر نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کا میسج پڑھ کر سنانا چاہا لیکن دلخراش میسج پڑھ کر سب کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسرائیلی بربریت پر آنکھیں بھر آئیں، ہمت کرکے انہوں نے پیغام پڑھ کر سنایا۔ میڈیکل سٹاف زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن نہیں رہ سکتے ،ہو سکتا ہے صبح تک سب مارے جائیں، قتل نہیں ہونا چاہتے، ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، براہ مہربانی آپ لوگ ہمارے لئے کچھ کریں، عالمی اداروں سے کہیں مدد کیلئے سامنے آئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کی سڑکیں، گلیاں مظاہرین سے بھر گئیں، وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف شدید نعرے بازی کی کئی، مظاہرے میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، مظاہرین نے کہا یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر وزیراعظم نیتن یاہو فوری استعفیٰ دیں۔
مزید برآں لندن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاکھوں لوگوں نے تاریخی پرامن مارچ کیا، مظاہرین ”مظالم روکو، فوری جنگ بند کرو“ کے نعرے لگاتے رہے۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے کی محل وقوع کو توہین آمیز قرار دیدیا۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، اخبار کےلئے لکھے گئے مضمون میں جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے کہا توقع ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائیگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















