لاہور ( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب ہے جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہامعصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہو گیا، دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی، مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کےلئے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے،عالمی نظام ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔
دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ،شہبازشریف



















