راولپنڈی(بیورورپورٹ)عمران،قریشی کیخلاف سائفرکیس میںاستغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس پرسماعت ہوئی ،استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے،ذرائع کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ تینوں گواہ دفتر خارجہ کے ملازم ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے شکایت کی عدالتی حکم کے باوجود جیل انتظامیہ نے بیٹوں کےساتھ فون پر بات نہیں کرائی،عدالت انتظامیہ کو بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دوبارہ جاری کرے ،جج نے کہاانتظامیہ کو ہدایت کر دی ہفتے میں ایک بار بات کرائی جائے،بعدازاں کیس کی سماعت10 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
سائفر کیس میں 3 گواہوں کے بیانات قلمبند



















