ضمانت منظور،شیخ رشید بزرگ،خیال رکھا جائے،جج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے 9مئی کیس میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کےخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو ہوئی،عدالت نے تھانہ وارث خان پولیس کو شیخ رشید کو آئندہ ہفتے تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی اورسابق وزیر داخلہ کو 50 ہزار مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دےدیا۔

جج نے ریمارکس دئیے شیخ رشید 71 سالہ بوڑھے ہیں ،بڑھاپے کا تو خیال رکھا جائے۔