TLPکا 5 نومبر کو اسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ٹی ایل پی نے 5 نومبر کو اسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کےساتھ ہے،فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں،5 نومبر کو فیض آباد سے ڈی چوک تک طوفان الاقصیٰ مارچ کیا جائےگا۔