حماس تمام قیدی رہا کردے تب بھی غزہ کو ایندھن کی سپلائی نہیں ہوگی:اسرائیل

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک سینئر مشیر نے بتایاہے کہ اسرائیل نے کچھ ایندھن کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے لیکن انہوں نے حماس پر الزام لگایاہے کہ وہ اس ایندھن کو اپنی فوجی مشین میں پمپ کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسی اسرائیلی اہلکار کی طرف سے یہ پہلا اشارہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ایندھن کی کھیپ داخل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں ایندھن کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا ااہے تمام قیدیوں کو رہا ہی کیوں نہ کر دیا جائے۔ریگیو نے کہا کہ ہم نے کچھ ایندھن کو مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ کھیپ ہتھیاروں کے زور پر چوری کی گئی۔اسرائیل کا خیال ہے کہ یہ ایندھن حماس کی فوجی کارروائیوں میں گیا تھا۔ریگیو نے مزید کہا کہاسرائیل کا فیصلہ یہ ہے کہ ایندھن کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ حماس اسے چوری کریگی اور ہم پر فائر کیے جانے والے راکٹوں کو طاقت کیلئے استعمال کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ حماس کی فوجی مشین میں مزید ایندھن ڈالا جائے۔دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ غزہ کی پٹی میں کسی بھی جنگ بندی سے حماس کو اسرائیل پر حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے وقت ملے گا۔