متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانتیں خارج،اعظم سواتی اشتہاری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ضمانتیں خارج،عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قراردےدیا۔

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے مسلسل غیر حاضری پر اعظم سواتی کی متنازع ٹوئٹس پر درج 2 مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دےدیا،عدالت نے حکم دیا اعظم سواتی جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔