ریپبلکن نے سپیکر کیلئے جم جارڈن کو اپنا امیدوار چن لیا

واشنگٹن(خواجہ فاروق)ریپبلکن نے سپیکر کے خالی عہدے کیلئے جم جارڈن کو اپنا امیدوار چن لیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلکن پارٹی میں سپیکر کے عہدے کی نامزدگیوں کیلئے کرائے گئے ووٹ میں جارجیا کے رکن پارلیمان آسٹن سکاٹ کے مقابلے میں جم جارڈن پارٹی اراکین کا ووٹ جیتنے میں کامیاب رہے،جم جارڈن نے اپنے مخالف امیدوار پر 81-124 ووٹوں سے برتری حاصل کی۔