فرخ حبیب کی اہلیہ کاشوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کوخط لکھ دیا۔

خط میں چیف جسٹس سے فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعا کردی گئی۔

اہلیہ فرخ حبیب نے کہاشوہر کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی گئی ،تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔