اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فوری سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
رضا ربانی نے کہا غزہ میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو چکیں، 23 لاکھ سے زائد لوگوں کیلئے پانی، بجلی کی فراہمی سمیت خوراک کی سپلائی منقطع ہے، نگران حکومت سینٹ کا اجلاس نہ بلاکر پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کر رہی۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹ کااجلاس بلایاجائے،رضا ربانی



















