امریکی کوششوں کو بڑا دھچکا،سعودیہ نے اسرائیل کےساتھ مذاکرات ختم کردیئے

ریاض(نمائندہ خصوصی)امریکی کوششوں کو بڑا دھچکا،سعودی عرب نے اسرائیل کےساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت ختم کرنے کے فیصلے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو آگاہ کردیا گیا۔

سعودی موقف میں اچانک تبدیلی کے پیچھے وجوہات تاحال پوری طرح واضح نہیں تاہم قیاس آرائیوں سے پتہ چلتا ہے اسرائیل ،فلسطین کے درمیان تشدد میں حالیہ اضافہ فیصلے کی بنیادی وجہ ہوسکتا ہے۔