واشنگٹن(بیورورپورٹ)حماس کے دندان شکن حملے سے دنیا حیران،اسرائیلی فوج کو سنبھلنے کاموقع ہی نہ دیا۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق خودکار آتشیں اسلحے، جدید جاسوسی ٹیکنالوجی اور جنگی مہارت کی کئی سالہ تربیت کے باوجود اسرائیلی فوج حماس کے غیر متوقع حملے کے سامنے حیران کن طور پر پسپا ہوگئی،حملہ اتنا اچانک اور سبک رفتاری سے کیا گیا اسرائیلی فوج کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔
حملے نے سوال اٹھا دیا آخر جنگی مہارت و جدید اسلحے سے لیس اسرائیلی فوج اپنا دفاع کرنے میں ناکام کیوں رہی اور کسی مزاحمت کے بغیر ہی حماس نے اسرائیلی فوج سے ہتھیار ڈلوادیئے۔
موساد کے سابق سربراہ نے کہاحماس کا حملہ سراسر حیران کن و ناقابل یقین نہیں تھا جس میں محض 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 3 ہزار سے زائد راکٹس داغے گئے،افرائیم ہیلیوی نے کہا حماس کا حملہ سمجھ سے بالاتر ہے،سوچ بھی نہیں سکتے تھے حماس کے پاس اتنی تعداد میں راکٹس ہوں گے،پہلی بار فلسطینیوں نے اسرائیل کے علاقوں میں کافی اندر تک داخل ہوکر متعدد دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا،طاقت کا غلط اندازہ لگایا۔
ادھر اسرائیلی ایلچی نے حماس کے تمام جاسوسی نیٹ ورک کے حصار کو توڑ کر اسرائیلی سرزمین پر حملے کو دوسرا نائن الیون قرار دیدیا ۔
حماس کے دندان شکن حملے سے دنیا حیران،اسرائیلی فوج کو سنبھلنے کاموقع ہی نہ دیا



















