نواز کی واپسی سے عوام میں نئی امید جاگ اٹھی،شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہباز شریف سے سعید احمد خان منہیس، آصف سعید منہیس، طلال چودھری، خواجہ احمد حسن، رانا احسان افضل اور ملک احمد خان نے الگ الگ ملاقات کی۔

ملک کی مجموعی صورتحال ،عام انتخابات کے امور زیر غور آئے،پارٹی رہنماﺅں نے اپنے اپنے علاقوں میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف کی واپسی سے عوام میں نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے، نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا، بہتر چلایا اور عوام کو ثمر ملا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو مہنگائی ہوتی اور نہ بحران ہوتا۔

صدر ن لیگ نے کہاپاکستان میں موجود ہ حالات کیوں ہیں؟ 2018سے 2022کادور جواب ہے، پارٹی رہنماﺅں نے 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کے بھرپور اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا ۔