میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے میرے خلاف مقدمہ وچ ہنٹ (سیاسی انتقام)کا اب تک کا سب سے بڑا تسلسل ہے، سادہ الفاظ میں یہ مقدمہ انتخابی مداخلت ہے،غیرملکی خبررساں ادارے نیویارک کے ایک جج نے گزشتہ ہفتے سول فراڈ کے مقدمے میں ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کو دھوکہ دہی میں ملوث قرار دیا تھا۔

نیو یارک کی عدالت میں اپنے خلاف سول فراڈ مقدمے کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے ٹرمپ نے کہا ہماری بڑی کمپنی ہے، عظیم کمپنی بنائی ،کمپنی کے پاس دنیا کی بڑی جائیدادیں ہیں اور اب مجھے نامعقول جج کے پاس جانا ہے، میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔