وکلا نے سیشن کورٹ میں پھر تالہ بندی کر دی

لاہور: ( ) وکلا نے سیشن کورٹ میں پھر تالہ بندی کر دی۔


تھانہ اسلام پورہ میں مقدمے کے اندراج پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے، پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

تالہ بندی کے باعث عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہوگئے۔

وکلا کا کہنا ہے وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، ہم قانون کی پاسداری کیلئے انتہائی اقدام بھی اٹھائیں گے۔