اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے،نوازشریف

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف سے پاکستانی امریکن کانگریس کے صدر ڈاکٹر خالد لقمان چودھری نے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

خالد لقمان چودھری نے انتخابات میں ووٹ کاحق دینے،پاکستان میں جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا خاتمہ، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کاری کیلئے مقدمات کے جلد اندراج ، فیصلوں کیلئے سپیشل عدالتوں کاقیام ،اوورسیز کے بچوں کیلئے میڈیکل سکولوں و سپیشلٹی اداروں میں سپیشل کوٹہ سسٹم سمیت متعدد مطالبات پیش کیے۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہااوورسیز پاکستانی قومی سرمایہ ہیں،مسائل کو حل کرناترجیح ہے،دوبارہ موقع ملا تو اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل ،سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قیمتی مشورے دئیے۔