اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برادر ملک چین کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی نتیجہ ہیں ،دنیا کو بہترین معاشی مواقع ملیں گے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی دن پر چین کے عوام اور حکومت کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاچین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہر دور میں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ،پیپلزپارٹی نے مضبوط پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے ہر دور میں نئی بلندیاں ملیں، چینی عوام اور حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
دریں اثنابلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دنیا کو تخریبی سوچ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی،انقرہ میں ترک پارلیمان اور وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب دہشتگردی کا واقعہ تشویش ناک ہے،عوام ترک عوام اور حکومت کےساتھ کھڑے ہیں۔
پاک چین دوستی کو ہر دور میں نئی بلندیاں ملیں،بلاول بھٹو



















